Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

سندھ پولیس نے فہد مصطفی کو ‘ایس پی’ بنا دیا

حال ہی میں اداکار نے فلم میں پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا
شائع 15 اگست 2022 04:24pm

سندھ پولیس نے معروف اداکار فہد مصطفیٰ کو اعزازی ایس پی بنا دیا۔

اداکار فہد مصطفی نے یوم آزادی کے موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی، اس موقع پر اداکار کو فلم میں سندھ پولیس مثبت چہری دکھانے پر اعزازی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی ) کے خطاب سے نوازا گیا۔

اداکار فہد مصطفی نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ “آج مجھے یقین ہے کہ ایس ایچ او گلاب نے اپنے سب سے بڑے خواب پورے کر لیے ہیں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے اس یوم آزادی پر مجھے اعزازی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے خطاب سے نوازا، اور گلاب کے عزائم کو زندہ کیا” ۔

اداکار نے مزید لکھا کہ “ آپ سب نے اس کردار اور “قائداعظم زندہ باد “ کے لیے جس محبت اور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہوں گا، اور مجھے امید ہے کہ فخر کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت جاری رکھوں گا”۔

عید الااضحٰی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم قائد اعظم زندہ باد میں فہد مصطفی نے پولیس افسر (گلاب) کا کردار ادا کیا تھا اور ان کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تقریب میں ہدایت کار نبیل قریشی، مصنف و فلمساز فضا علی میرزا اور ایل سے اے سندھ کے چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے بھی شرکت کی۔

Sindh Police

Fahad Mustafa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div