Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر پاکستان کو سوچنا ہوگا: عمران خان

شہباز شریف سنجیدہ ہیں تو بھائی کی اربوں کی جائیداد ملک میں لے آئیں۔
اپ ڈیٹ 20 اگست 2022 08:35pm
عمران خان (فوٹو:فائل)
عمران خان (فوٹو:فائل)

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ میں عاشق رسول ﷺ ہوں، نبی ﷺ سے محبت تک ایمان مکمل نہیں ہوتا، سلمان رشدی سے غلیظ انسان کوئی اور نہیں ہے، وہ ایک فتنہ ہے۔

بنی گالا میں یوٹیوبرز سے ملاقات کے دوران عمران خان خان نے کہا کہ شہباز شریف سنجیدہ ہیں تو بھائی کی اربوں کی جائیداد ملک میں لے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری سے کہیں کہ اپنے خاوند کو پولیس کی تحویل میں دیں، جو شہباز گل سے اگلوانا ہے وہ عظمیٰ کا خاوند اگل دے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہر روز کوئی نئی کہانی سننے کو ملتی ہے۔ انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی ہماری پارٹی کو اتنا فائدہ ہوگا۔

آرمی چیف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق کچھ نہیں جانتا، تقرری کے معاملے پر پاکستان کو سوچنا ہوگا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی کو چینل بند کرنے یا صحافی کو ہراساں کرنے کا نہیں کہا۔ نیب نے کسی کو میرے کہنے پر نہیں اٹھایا، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے۔

pti

imran khan

Salman Rushdie

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div