سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند

موسم کی خرابی کے پیش نظرغیرضروری سفر سے گریز کریں۔
اپ ڈیٹ 25 اگست 2022 06:37pm

پشاور: پلائی انٹر چینج کے قریب رات گئے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سوات ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے کے مطابق سڑک کی بندش کے باعث اسلام آباد اورپشاور سے آنے والی ٹریفک کو پلائی انٹر چینج سے موڑدیا گیا جب کہ چکدرہ کے قریب ایکسپریس وے کو دیر اور سوات سے آنے والی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایکسپریس وے کی بحالی کام شروع کر دیا گیا ہے، تاہم موسم کی خرابی کے پیش نظر لوگ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سوال یا پریشانی کی صورت میں مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Swat

Swat Expressway