Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

فنکار برادری گھروں سے نکلے اور سیلاب زدگان کے لئے فنڈ ریزنگ کرے

گلوکار کا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے لندن میں کنسرٹ
شائع 01 ستمبر 2022 11:05pm

گلوکار راحت فتح‌ علی خان نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے فنکار برادری سے اپیل کردی۔

گلوکار راحت فتح‌ علی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر یہ وقت بہت ہی مشکل ہے کئی جانیں جا چکی ہیں مالی جانی نقصان بہت زیادہ ہو چکا ہے لوگ بے آسرا ہیں ان کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، تو تمام فنکار برادری اپنے اپنے گھروں سے نکلے اور سیلاب زدگان کے لئے فنڈ ریزنگ کرے۔

راحت فتح‌ علی خان نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ہر لحاظ سے مشکل میں ہے چاہے وہ سیاسی صورتحال ہو یا قدرتی آفت، ہمارے متاثرین سیلاب بہن بھائی بہت مشکل میں ہیں ان کے بچے مر گئے ہیں کہیں کسی کی ماں بہن بیوی مر گئی ہے لوگ اجڑ گئے ہیں اس لئے یہ وقت سیاسی سماجی ہر طرح‌ اختلاف بھلا کر ایک ساتھ چلنے کا وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آگے بڑھ کر اپنے بہن بھائیوں کو گلے لگانا ہے ان کو خوشیاں دینی ہیں ان کی اجڑی دنیا کو پھر سے بسانا ہے۔

اسی ضمن میں گلوکار راحت فتح علی خان نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کے لئے لندن میں ایک کنسرٹ کیا ہے، اس کنسرٹ سے ملنے والی رقم کو متاثرین سیلاب پر خرچ کیا جائیگا۔

اس کنسرٹ میں راحت فتح علیخان کے بیٹے شازمان علی خان نے بھی ان کے ساتھ پرفارم کیا جسے بہت زیادہ سراہا گیا ہے۔

Rahat Fateh Ali Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div