Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے

اینتونیو گوتریس وزیراعظم شہبازشریف سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2022 02:47pm
اسلام آباد ایئر پورٹ پر حنا ربانی کھر نے یو این سیکریٹری جنرل کا استقبال کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر/ فارن آفس
اسلام آباد ایئر پورٹ پر حنا ربانی کھر نے یو این سیکریٹری جنرل کا استقبال کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر/ فارن آفس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے شدید متاثرپاکستان کے لیے عالمی امداد کی اپیل کرنےکے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دو روزہ دورہ یکجہتی کیلئے پاکستان آمد پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھرنے جنرل گوتریس کا استقبال کیا۔

پاکستان پہنچنے پرسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنی ٹویٹ میں متاثرہ افراد کی بحالی کے لیےعالمی برادری سے دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی۔

جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کے لیے 16 کروڑ ڈالرکی فلیش اپیل کے بعد بطور اظہار یکجہتی دورہ پاکستان کااعلان کیا تھا۔

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمارکے مطابق شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے جون کے وسط سے اب تک ایک ہزار391 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ 17 لاکھ 39 ہزار 166 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخارکے مطابق جنرل انتونیو گوتریس 2 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں مشترکہ پریس کانفرنس کے علاوہ نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر(این ایف آرسی سی) کا دورہ کریں گے۔

یو این سیکرٹری جنرل سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی قیادت اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو سمیت سینئرعہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یواین سیکریٹری جنرل بلاول بھٹوسے ملاقات کے بعد دفترخارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس حوالے سے دفترخارجہ سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل انتونیو گوتریس سیکریٹری جنرل سندھ اور بلوچستان کے ہمراہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کریں گے۔

امدادی سرگرمیوں کے لیے خیبرپختونخوا میں 1125 اور سندھ، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 1135 ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

جنرل انتونیو گوتریس 11 ستمبرکو نیویارک پہنچیں گے جہاں 13 ستمبرسے یواین جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کا آغازہوگا۔

foreign office

پاکستان

اسلام آباد

antonio guterres

UN Secretary General

hina rabbani khar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div