Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

راہ چلتی خواتین کی ویڈیوز بنانے والا ٹریفک پولیس اہلکار معطل

ٹریفک پولیس اہلکارموبائل فون کیمرے کا رخ اپنی جانب بھی کررہا ہے
شائع 17 ستمبر 2022 02:24pm

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ٹریفک پولیس اہلکار کو راہ چلتی خواتین کی ویڈیوزبنانے کے الزام میں معطل کردیا گیا۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپر متعدد صارفین نے مذکورہ پولیس اہلکار کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پراپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز شیئرکرتے ہوئے نشاندہی کی تھی یہ اہلکار سڑک پرآنے جانے والی خواتین کی ویڈیوزشیئرکررہا ہے۔

مختصر ویڈیوزمیں اہلکار موبائل فون کے کیمرے کا رخ اپنی جانب بھی کررہا ہے اس لیے اس کی شناخت واضح ہے۔

بیشترصارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نہ جانے یہ اہلکارکہاں کا ہے لیکن متعلقہ اداروں کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئیے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعدپنجاب پولیس کی جانب سے سامنے آنے والے ردعمل میں بتایا گیا کہ مذکورہ اہلکارکو معطل کردیاگیا ہے۔

پنجاب پولیس کے آفیشل ہینڈل سے کی جانے والی ٹویٹ میں بتایا گیا کہ سٹی ٹریفک آفیسر نے ٹریفک اسسٹنٹ کو سڑک سے گزرتی خواتین کی ویڈیوزبنانے اور شیئرکرنے پرفوری معطل کرکےانکوائری کا آغازکردیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق، “ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فورس کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ “

اس ٹویٹ پرکیے جانے والے تبصروں میں صارفین نے پنجاب پولیس کی جانب سے فوری نوٹس لیے جانے کو سراہا۔

بیشتر صارفین نے اسی نوعیت کے دیگرمسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بھی حل کرنے کی درخواست کی۔

lahore

TikTok Video

Traffic Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div