Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

’اراکین پارلیمنٹ کے کپڑے نکالے جا رہے ہیں‘

اعظم سواتی کی صحافیوں سے گفتگو
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 02:55pm

ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری کے بعد عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر اعظم سواتی نے صحافیوں سے مختصر گفتگو میں دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹرینز کو برہنہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور سکیورٹی اداروں کی تحویل میں اعظم سواتی سماعت کے بعد باہر نکلے تو ان کا گریبان کھلا ہوا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آئین اور قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور صرف ایک شخصیت کانام لینے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

سواتی نے کہا کہ انہیں ایف آئی اے نے گرفتار کیا جب کہ ایجنسیوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے پرزور انداز میں کہا کہ ”پارلیمنٹرینز کے کپڑے نکالے جا رہے ہیں۔ قوم اور ملک کو بتا رہا ہوں۔ کل تمہارا حشر یہ ہوگا۔“

اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے پی ٹی آئی سینیٹر کو ایک کار میں بٹھا دیا۔

Azam Khan Swati

politics Oct 13 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div