Aaj News

آئینی طریقے سے ہٹایا جانے والا شخص دھمکیاں دے رہا ہے، خواجہ آصف

ملک میں اقتدار کی جنگ جاری ہے، خواجہ آصف
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2022 01:44pm
<p>اسکرین گریب</p>

اسکرین گریب

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں اقتدار کی جنگ جاری ہے اور آئینی طریقے سے ہٹایا جانے والا شخص دھمکیاں دے رہا ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانونی طریقے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ہٹایا گیا جبکہ آئینی طریقے سے ہٹایا جانے والا شخص دھمکیاں دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ مسائل کوسب کومل کرحل کرنا ہوگا کیونکہ ملک میں اقتدار کی جنگ جاری ہے اور اقتدارچھیننے پرایک شخص ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سوات کی عوام اپنے حقوق کیلئے باہرنکلی ہے اور صوبائی حکومت کو اپنے مسائل حل کرنا چاہئیں عدم توجہی کی وجہ سے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

Khawaja Asif

National Assembly

politics Oct 19

Comments are closed on this story.