Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

گٹکے سے مرنے والے 2 بھائیوں کی بہن عدالت پیش

سندھ ہائیکورٹ نے کھلے عام فروخت پرآئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2022 05:37pm
تصویر: فہد نوید
تصویر: فہد نوید

سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے کی کھلے عام فروخت پرآئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے کورنگی میں مین پوری اورگٹکا فروخت کرنے کیخلاف سماعت ہوئی۔

تھانہ زمان ٹاؤن کے اہلکارعدالت میں پیش ہوئے، جبکہ گٹکا کھانے سے جاں بحق نسیم حیدرکی بہن بھی عدالت میں حاضر ہوئیں۔

سجادی بیگم کا کہنا تھا کہ میرے 2 بھائی منہ کے کینسر سے انتقال کرگئے، سب سے زیادہ گھٹکا کورنگی میں کھایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیاں اور مرد گٹکا کھانے سے مر رہے ہیں اورتھانے سہولت کاری کا کردارادا کررہے ہیں۔

عدالت کہا کہ پولیس نے گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی؟ جس عدالت نے آئی جی سندھ سے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

karachi

korangi

Sindh Police

Sindh High Court

Gutka

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div