Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

لبرٹی چوک پر کتنے لوگ- تصاویر سامنے آگئیں

عمران خان کی جماعت چوک بھرنے میں کس حد تک کامیاب ہوئی
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 05:09pm
لبرٹی چوک پر ہجوم کا ایک منظر۔ تصویر آج نیوز
لبرٹی چوک پر ہجوم کا ایک منظر۔ تصویر آج نیوز

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع ہوچکا ہے۔ صبح 11 بجے سے لوگ شہر کے اس بڑے چورائے پر پہنچنا شروع ہوگئے تھے اور عمران خان کی آمد و خطاب کے ساتھ مارچ کا باقاعدہ احتجاج ہوا۔ اس موقع پر مارچ کے شرکا کی تعداد پر حسب توقع پی ٹی آئی اور اس کے مخالفین کی جانب سے متضاد دعوے سامنے آئے۔

دونوں طرف سے تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے لبرٹی چوک میں عمران کان کے کنٹینر سے لی گئی ایک ویڈیو شیئر کی۔ یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب عمران خان خطاب کر رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوک تقریباً بھرا ہوا اور تقریباً ہر جگہ موجود ہیں۔ تاہم ویڈیو یہ بھی دکھائی ہوتا ہے کہ عقب کی جانب تعداد کم ہے۔

لبرٹی چوک ایک وسیع جگہ ہے اور اس میں ہجوم کا تخمینہ لگانے والے سافٹ ویئرز کے حساب سے اسے پوری طرح بھر دیا جائے تو یہاں 28ہزار افراد آسکتے ہیں جب کہ لوگ اگر تھوڑا دور دور کھڑے کیے جائیں تو بھی اس جگہ کر بھرے کے لیے ساڑھے چار ہزار لوگوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔

ویڈیوز سے واضح ہوتا ہےکہ لبرٹی چوک زیادہ پرہجوم نہیں تھا اور اطراف کی گلیوں میں لوگ موجود نہیں تھے لیکن اس کے باوجود اتنا مناسب مجمع وہاں موجود تھا کہ چوک بھرا ہوا معلوم ہو۔

اس کے برعکس مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے دعوے کیے کہ لبرٹی چوک میں صرف 200 لوگ تھے۔

پی ٹی آئی مخالف ایک سوشل میڈیا صارف نے اس وقت کی ویڈیو بنائی جب اسد عمر کنٹینر لے کر چوک میں پہنچے۔ مذکورہ شخص نے طنزاً وہاں پر جم غفیر موجود ہونے کا ذکر کیا جبکہ اس وقت لبرٹی چوک پر لوگوں کی تعداد کم تھی۔

PTI long march 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div