Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کو نفسیاتی اور سماجی تعلیم دینے کے حوالے تقریب

کانفرنس میں شہر کے سیاسی سماجی اور صحافی برادری نے شرکت کی
شائع 31 اکتوبر 2022 08:05pm

کندھ کوٹ کے نجی گیسٹ ہاؤس میں سماجی تنظیم کی جانب سے اسٹیک ہولڈر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں اور بچیوں کو نفسیاتی اور سماجی تعلیم دینے کے حوالے تقریب منعقد کی گئی۔

اس کانفرنس میں شہر کے سیاسی سماجی اور صحافی برادری نے شرکت کی۔

نجی تنظیم کی رہنما فوزیہ حنا نے بتایا کہ اس وقت تک جیکب آباد اور کشمور اضلاع میں تیس سے زائد کمیونٹی سینٹر بنائے ہیں جہاں پر پانچ ہزار سے زائد بچوں کو تعلیم کا فروغ دیا جارہا ہے ۔

اس تنظیم کا مقصد نفسیاتی طور پر متاثرہ بچوں کو پلے گیمز کے ذریعے تعلیم اور شعور فراہم کرنا ہے، جس سے بچوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں کو بھلا کر زندگی کو نئے سرے سے ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div