Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتے، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو جواب

تین ماہ تک سیلابی صورتحال کے باعث نفری دستیاب نہیں، سندھ حکومت
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2022 09:20pm
Sindh government has written to letter Election Commission regarding local body elections | Aaj News

کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن کو دیے گئے جواب میں سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی نفری کی کمی کا سامنا ہے، لہٰذا انتخابات نہیں کراسکتے۔

خط کے متین کے مطابق انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نے پولیس کی نفری میں کمی کا کہا ہے لیکن بلدیاتی انتخابات کے لئے زیادہ نفری درکار ہے۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ہر پولنگ اسٹیشن میں 4 سے 8 اہلکار کی ضرورت ہے تاہم تین ماہ تک سیلابی صورتحال کے باعث نفری دستیاب نہیں۔

یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھ کر جواب مانگا تھا۔

دوسری جانب کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کل الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد فیصلے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کل کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم اجلاس بلایا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سندھ حکومت حکام اور وزارت داخلہ حکام بھی ا شریک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سندھ حکومت کے نمائندے بریفنگ بھی دیں گے۔

PPP

sindh govt

Sindh Police

Election commission of Pakistan

Sindh Local Government Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div