Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

پشاور: 959 خواتین کوڈرائیونگ لائسنس جاری

گزشتہ سال 822 خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس بنائے
شائع 03 نومبر 2022 12:12pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پشاورمیں خواتین ڈرائیورز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا جبکہ رواں سال 959 خواتین لائسنس حاصل کرچکی ہیں۔

پشاورمیں گاڑی چلاتی خواتین کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس انیلا ناز کے مطابق گزشتہ سال 822 خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس بنائے جبکہ رواں سال 959 خواتین لائسنس لے چکی ہیں۔

انیلا نازکو امید ہے کہ رواں سال ایک ہزار تک خواتین لائسنس بنالیں گی۔

خواتین ڈرائیوزکا کہنا ہے کہ گاڑی چلانے کے کئی فوائد میں شامل ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ خاتون کا کسی دوسرے پر انحصار کم ہوجاتا ہے۔

 ڈی ایس پی ٹریفک پولیس انیلا ناز
ڈی ایس پی ٹریفک پولیس انیلا ناز

دوسری جانب خواتین گاڑی چلانے کا مشورہ تو دیتی ہیں لیکن گاڑی مینٹننس اور پیٹرول کی قیمت نے ملازمت پیشہ خواتین کے لیے معاشی مشکلات بھی بڑھادی ہیں۔

ڈی ایس پی انیلا کا ماننا ہے کہ مردوں کی نسبت خواتین محتاط ڈرائیونگ اور قوانین کی پاسداری بھی کرتی ہیں۔

peshawar

Woman Driving