اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس، جج کی شہباز گِل کو غیر حاضری پر وارننگ
آخری موقع دے رہا ہوں آئندہ سماعت پر ملزم اپنی حاضری یقینی بنائے، عج طاہر عباس سپرا
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہبازگل کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی، جج نے ریمارکس دیے کہ آخری موقع دے رہا ہوں آئندہ سماعت پر ملزم اپنی حاضری یقینی بنائے۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی سماعت کی۔
شہبازگل کے وکیل نے آج کی حاضری کی استثنا کی درخواست دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ شہباز گل بیمار ہیں اور سفر نہیں کرسکتے، حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی جائے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ آخری موقع دے رہا ہوں آئندہ سماعت پر ملزم اپنی حاضری یقینی بنائے۔
عدالت نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔
shahbaz gill
islamabad session court
مزید خبریں
ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ
جیل سے باہر ٹرائل کیلئے عمران خان کی ایک اور امید دم توڑ گئی
پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر امیدواروں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے، نواز شریف
پاکستانی طالب علم نے برطانوی یونیورسٹی میں عمران خان کا نعرہ لگا دیا، احسن اقبال کا جواب
120سیٹوں کا دعویٰ کرنے والے ضمنی الیکشن ہار چکے ہیں، پی پی رہنما کی ن لیگ پر تنقید
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.