Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

1500 روپے کا چالان کرنے پر ڈرائیور نے موٹروے سب انسپکٹر کو قتل کردیا، ساتھی زخمی

فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت محمد خالد کے نام سے ہوگئی، ملزم مانسہرہ کے علاقے کرکالہ کا رہائشی ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 03 مئ 2024 06:41pm

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پرگاڑی کا 1500 روپے کا چالان کرنے پرڈرائیور نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی ذد میں آکر ہائی وے کا سب انسپکٹرعامرشہید ہو گیا جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کاٹنے پر پیش آیا۔

شہید ہونے والے انسپکٹر اور زخمی اہلکار کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کا تعلق مانسہرہ کے علاقے کرکالہ سے ہے۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈہ پور کا کہنا ہے کہ تمام ضروری معلومات حاصل کرلی ہیں گاڑی کوبھی ٹریس کر لیا ہے،ملزمان کی پہچان اور موبائل نمبر بھی حاصل کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئےعلاقے کوگھیرے میں لےلیا، جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کردی گئی ہے۔