عمران خان مونس الہٰی کی ملاقات، آئی جی پنجاب سمیت متعدد پولیس افسران کو تبدیل کرنے پر غور
'وفاق نے آئی جی تبدیل نہ کیا تو پنجاب حکومت ازخود اقدام اٹھائے گی'
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئی جی پنجاب سمیت متعدد پولیس افسران کو تبدیل کرنے پر غور کیا گیا، پنجاب حکومت آئی جی کی تبدیلی بارے وفاق کو خط لکھے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی تبدیل نہ کئے جانے پر پنجاب حکومت ازخود اقدام اٹھائے گی۔
آئی جی پنجاب کو چھٹی پر جانے کیلئے دباؤ ڈالا جاسکتا ہے، چھٹی پر جانے کی صورت میں پنجاب حکومت کسی آفیسر کو آئی جی کا چارج دے گی۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی بھی وفاق نے نہیں کی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔