Aaj News

جمرود میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

3 دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے
شائع 07 نومبر 2022 01:43pm
<p>تصویرسوشل میڈیا</p>

تصویرسوشل میڈیا

خیبرپختونخوا کے ٹاؤن جمرود میں غاڑیزہ اورملک آباد میں سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد لیاقت علی مارا گیا جبکہ 3 دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرتھا جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

خیبر پختونخوا

CTD

Comments are closed on this story.