Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں موسم خشک، سرد رہنے کی پیشگوئی کردی

پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
شائع 18 نومبر 2022 09:16am
تصویر: انٹرنیٹ
تصویر: انٹرنیٹ

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج موسم خشک اورسرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کالام کا درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک گرگیا جبکہ چترال اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی دیر درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی تک گرگیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صوبے کے دیگر شہروں میں صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ اور ڈی آئی خان کے صوبائی اور قومی شاہراوں پر صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی دُھند رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا

Peshawar Weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div