Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی: پولیس کی کارروائی کے دوران ایک ملزم ہلاک متعدد گرفتار

گلبرک پولیس نے بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم سے 14 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں
شائع 19 نومبر 2022 11:05am
پولیس شہرمیں گشت کررہی ہے۔ تصویر بشکریہ نیوزلائن/فائل
پولیس شہرمیں گشت کررہی ہے۔ تصویر بشکریہ نیوزلائن/فائل

شہرقائد میں پولیس نے جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جس دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ 7 کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں طارق روڈ اور خالد بن ولید روڈ الائیڈ بینک والی گلی کے قریب 1 ڈاکو ہلاک 1 زخمی ہوگیا، جسے پہلے کہا گیا تھا مذکورہ واقعہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پیش آیا۔

اس کے بعد معلوم ہوا کہ مبینہ ملزمان پولیس مقابلے میں نہیں بلکہ سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں زخمی اور ہلاک ہوئے تھے، جبکہ پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان مبینہ طور پر گاڑی کا سائڈ گلاس چوری کر رہے تھے اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوﺅں کی شناخت تاحال نہیں ہوپائی ہے۔

کورنگی پولیس کے دو مختلف پولیس مقابلے کے دوران چارمسلح ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا ہے۔

تھانہ زمان ٹاٶن اور سعود آباد کی حدود میں میں پولیس کے کارروائی کی جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار زخمی ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے چار پسٹل بمعہ ایمونیشن، 6 چھینے ہوئے موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی۔

دوسری جانب گلبرک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا، جو بینک ڈکیتی جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس کی ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں اور CCTV فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا، جن کی شناخت ارشد عرف مایا اور طاہر زمان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کا ایک اورساتھی آصف ڈکیتی کے بعد سے تاحال روپوش ہے۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ آصف بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کی انفارمیشن دیتا تھا اور واردات کے دوران بیک اپ پر تھا، جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دورانِ گرفتاری پولیس نے گلبرگ ڈکیتی میں لوٹے ہوئے 14 لاکھ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

Sindh Police

Karachi Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div