Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میوزک فیسٹیول میں یوکرینی گلوکارہ نے دل جیت لیے

تین روزہ میوزک فیسٹول آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوا
شائع 20 نومبر 2022 02:08am

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تین روزہ پاکستان میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستانی فنکاروں سمیت بین الاقوامی گلوکارہ نے بھی شرکت کی ۔

پاکستان میوزک فیسٹیول کے دوسرے روز کا آغاز آرٹس کونسل کراچی کی میوزک اکیڈمی کے گلوکار کامران جعفری کی پرفارمنس سے ہوا جبکہ گلوکار محمد زبیر طفیل نیازی کو ٹریبیوٹ پیش کیا۔

فیسٹیول میں لوک فن کار اختر چنال اور مائی ڈھائی نے روایتی لوک گیت پیش کئے۔

اس موقع آج ٹی وی سے گفتگو میں لوک فن کار اختر چنال کا کہنا تھا کہ جدید سازوں نے علاقائی موسیقی کو مزید خوبصورت بنادیا ہے۔

فیسیٹول میں یوکرین سے آئی گلوکارہ نے کمالیہ نے پاکستانی پاپ اسٹار نازیہ حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا مشہور زمانہ بوم بوم گایا۔

کمالیہ نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل دل پاکستان گایا تو شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل پاکستان کراچی احمد شاہ اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یوکرینی گلوکارہ کو ایوارڈ سے بھی نوازا ۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کمالیہ اور ڈاکٹر ظہور کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم ایسے ہی جھومتا ہوا،ہنستا کراچی دیکھنا چاہتے ہیں ۔

میوزک فیسٹیول میں صوفی موسیقی کو ماڈرن ٹچ دیتے ہوئے معروف گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

گلوکار احمد جہانزیب کا کہنا تھا کہ اس طرح کے فیسٹیول کے انعقاد کی بہت ضرورت ہے جہاں ہر قسم کا میوزک سننے کو ملے ۔

Pakistan Music festival

Kamaliya

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div