پولیس حراست میں ڈاکوؤں کی شہر بھر میں پریڈ

ڈکیتی کے مقدمے میں نو ملزمان کی ضمانتیں منسوخ ہوئی تھیں
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2022 04:31pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

جہلم پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزمان کی شہر بھر کی اہم شاہراؤں اور بازاروں میں پریڈ کرائی جس کے بعد انہیں حوالات میں بند کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عرصہ دراز سے مشین محلہ میں قمار بازی کا دھندہ کررہے تھے،اپنے ہی ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنا کر آٹھ لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔

اس مقدمے میں نو افراد نامزد تھے جنہوں نے عبوری ضمانت کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں جس کے بعد دو ملزمان فرار ہوگئے جب کہ باقی 7 ملزمان کو پولیس نے پکڑ لیا۔

ان ملزمان کو پیدل ہی شہر کے مختلف بازاروں اور سڑکوں پر گھمایا گیا اور اس کے بعد پولیس نے انہیں تھانہ سٹی لے جاکر حوالات میں بند کر دیا۔

Robbery

Police March