Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو تحقیقات کیلئے بنائی گئی سینیٹ کمیٹی تحلیل

کمیٹی تحلیل اعظم سواتی کے عدم تعاون کے باعث کی گئی ہے، ذرائع
شائع 25 نومبر 2022 06:07pm
سینیٹر اعظم سواتی۔ فوٹو — فائل
سینیٹر اعظم سواتی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کی تحقیقات کے معاملے پر سواتی کے عدم تعاون کے باعث سینیٹ کی اسپشل کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اعظم سواتی کی مبینہ وڈیو کے معاملے پر بنائی گئی اسپیشل کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میں ہوا جس میں اعظم نذیر تارڑ، شفیق ترین، مشتاق احمد، سلیم مانڈوی والا نے شرکت کی۔

اجلاس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) حکام شریک بھی ہوئے جب کہ سینیٹر اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی کا کوئی رہنما اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے عدم تعاون کے باعث سینیٹ کی اسپشل کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کرکے چیئرمین سینیٹ کو ارسال کرے گی۔

senate

Azam Khan Swati

Video Leak