Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

سلمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 01:03pm
سلمان شہباز
سلمان شہباز

سینیٹر اسحاق ڈار کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے بھی پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔

سلمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، انہوں نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

وزیراعظم کے صاحبزادے نے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست جمع کرائی، جس میں وفاق، ڈی جی ایف آئی اے اسلام آباداورڈی جی ایف آئی اے لاہورکوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ سلمان شہباز کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے، منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، وہ 27 اکتوبر 2018 کو ملک سے باہر گئے، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ان کی عدم موجودگی میں 14 نومبر 2020 کو مقدمہ درج کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی عدم حاضری میں ہوئی جبکہ مقدمہ اندراج سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے وضاحت کے لیے طلبی کے نوٹس بھی موصول نہیں ہوئے۔

سلمان شہباز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ 2ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ ملک واپس آ کرمتعلقہ عدالت میں پیش ہو جاؤں۔

پاکستان

Islamabad High Court

PM Shehbaz Sharif

salman shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div