Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

پی ٹی آئی نے لاہور سے ”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ“ احتجاجی ریلیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا

لاہور میں پی ٹی آئی ریلی کی قیادت پارٹی رہنما حماد اظہر کر رہے ہیں
شائع 07 دسمبر 2022 09:07pm
پی ٹی آئی ریلی۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی ریلی۔ فوٹو — فائل

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مخالف ”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ“ ریلی رواں ہے۔

پی ٹی آئی ریلی کی قیادت پارٹی کے جنرل سیکرٹری پنجاب حماد اظہر کر رہے ہیں جس میں کارکنان کی بڑی تعداد اپنی سیاسی جماعت کے پرچم تھامے شریک ہے۔

ریلی سمن آباد گول چکر پہنچ گئی ہے جو پونچھ روڈ سے ہوتے ہوئی سبزہ زار پہنچے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چیئرمین نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ مہم 7 دسمبر سے شروع ہوکر 17 دسمبر تک جاری رہے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق 8 دسمبر کو این اے 135 میں کرامت کھوکھر، 9 دسمبر کو این اے 130 میں شفقت محمود، 10 دسمبر کو پی پی 151 میں میاں اسلم اقبال اور11 دسمبر کو پی پی 158 میں میاں اکرم عثمان احتجاجی ریلیوں کی قیادت کریں گے اور عوامی احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ 12 دسمبر کو پی پی 161 میں ندیم بھارا، 13 دسمبر کو پی پی 167 میں شبیر گجر، 14 دسمبر کو پی پی 159 میں مراد راس، 15 دسمبر کو پی پی 170 میں ظہیر عباس کھوکھر، 16 دسمبر کو پی پی 173 سے سرفراز کھوکھر جبکہ 17 دسمبر کو پی پی 160 میں میاں محمود الرشید اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج ریکارڈ کروایں گے۔

pti

lahore

Hammad Azhar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div