Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

سیلاب سے صرف سندھ نہیں پورے پاکستان کو نقصان ہوا، وزیراعلیٰ سندھ

پچاس لاکھ ایکڑ فصلیں بھی تباہ ہوئی۔
شائع 11 دسمبر 2022 07:25pm
Crops on 50 lakh acres of land were destroyed - CM Sindh Murad Ali Shah | Aaj News

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے صرف سندھ نہیں پورے پاکستان کو نقصان ہوا ہے، لاکھوں گھر تباہ ہوئے جبکہ پچاس لاکھ ایکڑ فصلیں بھی تباہ ہوئی۔

آرٹس کاؤنسل کراچی میں موہن جو دڑو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ستر فیصد سندھ سیلاب سے متاثر ہوا، یہ سب کچھ عالمی سطح پرموسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے سبب ہوا، جس کے ذمہ دار ترقی یافتہ ممالک ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ورلڈ بینک اور ایشین بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرضہ لے رہے ہیں، ہم سندھ بھر میں ہونے والے نقصانات کی بھر پائی کریں گے، ستر فیصد گھر مکمل ٹوٹ چکے ہیں، تیس فیصد آدھے ٹوٹے ہیں۔

تقریب میں وزیر ثقافت سردار شاہ، ایم پی اے قاسم سومرو بھی شریک تھے۔

karachi

sindh

Syed Murad Ali Shah

Arts Council Of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div