Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں کروڑوں روپے کے عوض مارخور کے شکار کی اجازت

امریکی شکاری نے ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر میں پرمٹ حاصل کیا
شائع 15 دسمبر 2022 08:34am
رواں سال کیے جانے والے شکارمیں سے یہ پہلا شکارتھا۔ تصویر/ نمائندہ آج نیوز
رواں سال کیے جانے والے شکارمیں سے یہ پہلا شکارتھا۔ تصویر/ نمائندہ آج نیوز
شکار کیے جانے والے مارخور کی عمر 9 سال تھی۔ تصویر/ نمائندہ آج نیوز
شکار کیے جانے والے مارخور کی عمر 9 سال تھی۔ تصویر/ نمائندہ آج نیوز

چترال میں امریکی شہری نے کشمیر مارخورکا شکار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے ایک لاکھ 5 ہزارامریکی ڈالرمیں پرمٹ حاصل کیا۔

امریکی شہری نے چترال کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں 9 سالہ مارخور کا شکار کرکے ٹرافی حاصل کی، جو اِس سال کا پہلا شکارتھا۔

امریکی شکاری کلیمپر ٹوڈکیون (Klimper Todd Kevin) نے جس مارخور کا شکار کیا، اس کے سینگوں کا سائز 45 اِنچ تھا۔

امریکی شکاری نے ٹرافی ہنٹنگ کے لئے ایک لاکھ پانچ ہزارامریکی ڈالر (دو کروڑ 45 لاکھ 70ہزار روپے پاکستانی) کےعوض محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے پرمٹ حاصل کیا تھا۔

خیبر پختونخوا

Chitral

wildlife

Markhor Hunting

Markhor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div