بلاول بھٹو کا مسئلہ کشمیر یو این قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر زور

بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات
شائع 16 دسمبر 2022 08:31am
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ (یواین) کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس سے نیویارک میں ملاقات کی۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر یو این سیکریٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو یو این قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر بھی زور دیا۔

United Nations

New York

Bilawal Bhutto Zardari

antonio guterres

UN Secretary General

Pakistan Foreign Minister