Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

نیپرا اتھارٹی حتمی فیصلہ کرے گی
شائع 17 دسمبر 2022 03:46pm
سرکاری ڈسکوزکے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے - تصویر/ پی پی آئی
سرکاری ڈسکوزکے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے - تصویر/ پی پی آئی

کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 43 پیسے کمی کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست دائر کی ہے، جس میں ماہ نومبر کیلئے بجلی سستی کرنے کا کہا گیا ہے۔

نیپرا اتھارٹی درخواست پر27 دسمبرکوسماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب سرکاری ڈسکوزکے صارفین کے لئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، ایک ماہ کیلئے قیمت میں20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے درخواست نومبرکے ایف سی اے کی مد میں دائرکی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر27 دسمبرکو سماعت کرے گی۔

nepra

electricity price

K-Electric

Gas and Electricity

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div