Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سندھ کے تعلیمی بورڈز کروڑوں روپے کے مالی بحران کا شکار

سب سے زیادہ بقایاجات کراچی انٹربورڈ کے ہیں
شائع 21 دسمبر 2022 01:14pm
تصویر/ دی گارڈین
تصویر/ دی گارڈین

سندھ میں مالی بحران کا شکار تعلیمی بورڈزنے خسارہ پورکرنے کے لئے وقت سے پہلے، داخلہ، امتحانی اور رجسٹریشن فیس وصول کرنا شروع کردی ہیں۔

حکومت سندھ پر تعلیمی بورڈز کے بقایاجات واجب الادا ہیں جن کی عدم ادائیگی پربورڈز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

تعلیمی بورڈز کے حکومت سندھ کی جانب سے 4 ارب 91 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں، جبکہ گزشتہ 5 سال کے دوران کراچی انٹربورڈ کے 91 کروڑ روپے کے بقایات ہیں۔

بقایات کی فہرست میں میٹرک بورڈ بھی شامل ہے، جس کے 5 سال کے دوران 8 کروڑ روپے، حیدرآباد بورڈ کے 84 کروڑ روپے اور سکھر بورڈ کے 53 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں۔

اس کے علاوہ لاڑکانہ بورڈ کے 81 کروڑ روپے اور میرپورخاص بورڈ کے 32 کروڑ روپے، شہید بینظیرآباد بورڈ کے 58 کروڑروپے حکومت سندھ کی طرف بقایاجات ہیں۔

کروڑوں روپے کا شکار ہونے والے تعلیمی بورڈ نے خسارہ پورا کرنے کے لئے فیس وصول کرنا شروع کردی ہیں۔

CM Sindh

inter board

Karachi Board

Sindh Education

Martic Board Karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div