Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

فیصل واوڈا کی سینیٹ سے خالی نشست پر انتخابات کا شیڈول جاری

جنرل نشست فیصل واوڈا کے استعفی کے باعث خالی ہوئی تھی
شائع 02 جنوری 2023 01:56pm
پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں - اے پی پی/فائل
پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں - اے پی پی/فائل

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک اںصاف کےسابق سینیٹر فیصل واوڈا کی سینیٹ سے خالی نشست پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 5 سے 7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے اور جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گے جبکہ ووٹنگ کا عمل 25 جنوری کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہوگا۔

خیال رہے کہ سندھ سے ایوان بالا کی جنرل نشست فیصل واوڈا کے استعفی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

faisal vawda

Pakistan Tehreek Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div