Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کامران ٹیسوری کی سرگرمیوں کیخلاف صدر مملکت کو خط لکھ دیا گیا

گورنر کی سرگرمیوں سے بلدیاتی الیکشن میں اثر انداز ہونے کا خدشہ ہے، خط
شائع 02 جنوری 2023 07:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر ہاؤس سندھ میں جاری سیاسی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا، خط میں الزام لگایا گیا کہ سندھ کے گورنر اپنے دفتر کا بے دریغ سیاسی استعمال کر رہے ہیں۔

خرم شیر زمان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ گورنر سندھ آئین کے تحت وفاق کے نمائندے ہیں لیکن کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے نمائندے کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایم کیو ایم، پی ایس پی کے دھڑوں کو ملانا گورنر سندھ کی پالیٹیکل انجینئرنگ کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ گورنر سندھ سیاسی ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں، گورنر کی سرگرمیوں سے بلدیاتی الیکشن میں اثر انداز ہونے کا خدشہ ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ صدر مملکت گورنر ہاؤس کے غلط استعمال پر کامران ٹیسوری کے خلاف نوٹس لیں۔

pti

Governor Sindh

President Arif Alvi

khurram sher zaman

Letter

kamran tessori

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div