Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب حکومت کا جیو فینسنگ پر وفاق اور ایف آئی اے کیخلاف قانونی اقدام اُٹھانے کا فیصلہ

رانا ثناء اللہ اور عطا تارڑ ایف آئی اے کے ذریعے ارکان کی جیوفینسنگ کا اعتراف کر چکے، ذرائع
شائع 12 جنوری 2023 07:49pm
پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس۔ فوٹو — فائل
پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس۔ فوٹو — فائل

پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کے معاملے پر جیو فینسنگ کروانے کے پر وفاقی حکومت اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے خلاف قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلی کے اعتماد کے ووٹ کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کی جیو فینسنگ کا معاملے پر وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی کی طرف سے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیو فینسنگ کروانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کے خلاف قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ وفاقی حکومت نے کس طرح اراکین کی پرائیویسی کو ثبوتاژ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں غیر قانونی اقدام اور وفاقی حکومت کے وسائل استعمال کرنے پر کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے،جب کہ رانا ثناء اللہ اور عطا تارڑ ایف آئی اے کے ذریعے ارکان کی جیوفینسنگ کا اعتراف کر چکے ہیں۔

Rana Sanaullah

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Vote of Confidence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div