Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پرویز الٰہی کا پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط، گورنر ہاؤس کو سمری موصول

وزیراعلیٰ کی سمری تاحال موصول نہیں ہوئی، گورنر ہاؤس
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2023 11:17pm

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط کردیئے ہیں۔

لاہور میں میڈذیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الٰہی عمران خان سے ملاقات کیلئے آئے ہیں، جنہوں نے اسمبلی تحلیل کردی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی ایڈوائس پر دستخط کرکے گورنر بلیغ الرحمان کو بھجوا دی گئی ہے، گورنر نے 2 دن میں اسمبلی نہ توڑی تو یہ خود بخود ٹوٹ جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی اور ق لیگ کےرہنماؤں کا شکر گزار ہوں، البتہ خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا جائے گا جب کہ 90 دن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ہوں گے۔

دوسری جانب رہنما ق لیگ مونس الٰہی نے ایک ٹویٹ میں گورنر ہاؤس کی رسید کا عکس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر ہاوس کو رات 10 بج کر 10 منٹ پر موصول ہوئی اور گورنر سیکرٹریٹ نے سمری پر ڈائری نمبر 343926 درج کیا۔

 ایڈوائس۔ فوٹو — آج نیوز
ایڈوائس۔ فوٹو — آج نیوز

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ چند ہفتوں میں بار بار کہا گیا پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، یہ بھی کہا پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کرسکیں گے، دونوں باتیں غلط ثابت ہوئی، انہوں نے اعتماد کا ووٹ لیا اور اسمبلی بھی تحلیل کردی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی نے شروع سے کہا حتمی فیصلہ عمران خان کا ہوگا جو وہ قبول کریں گے، ایک ہفتے پہلے فیصلہ کیا 11جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینےجائیں گے اور یہ بھی فیصلہ ہوا تھا کہ 11کی شام تک نمبرز پورے کریں گے۔

اس سے قبل عمران خان کی زیر صدارت ڈیویژنل کوآرڈینیٹرز اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے کل امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، ٹیم شاباش کی مستحق ہے، اراکین نے کروڑوں کی آفرز، دھمکیوں کو بالائے طاق رکھ کر ووٹ ڈالا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کل بھی کہا تھا ریڈ لائن اللہ تعالی کی ذات اور عوام ہی لگاتی اور ہٹاتی ہے۔ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جائیں گے۔

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Assembly dissolution

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div