Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

چہرے کے حساب سے کونسا ہئیر اسٹائل آپ کیلئے بہترین ہے؟ جانئے

نئے ہئیر اسٹائل کا انتخاب کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کے چہرہ کیسا ہے۔
شائع 14 جنوری 2023 07:39pm

بال آپ کی شخصیت کا ایک اہم حصہ ہیں اور آپ کے پرکشش ہونے یا نہ ہونے کا انحصار آپ کے ہئیر اسٹائل پر ہی ہے۔

آپ جب کسی کو دیکھتے ہیں تو سب سے پہلے اس کے باوں کو نوٹ کرتے ہیں، اگر وہ ہئیر اسٹائل اچھا ہو تو چاہتے ہیں کہ آپ بھی ایسے ہی بال بنائیں۔

لیکن ضروری نہیں کہ جو ہئیر اسٹائل سامنے والے پر اچھا لگے وہ آپ کو بھی سوٹ کرے، کیونکہ ہر انسان کے چہرہ مختلف ہوتا ہے اور مختلف ہئیر اسٹائلز مختلف اشکال پر بھی سوٹ کرتے ہیں۔

یہ طے کرنا کافی مشکل ہو سکتا ہے کہ آپ کے چہرے پر کون سے ہیئر اسٹائلز اچھے لگتے ہیں، لیکن اس کا ایک آئیڈیا ہم آپ کو دے سکتے ہیں۔

چہرہ

نئے ہئیر اسٹائل کا انتخاب کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کے چہرہ کیسا ہے۔

مثال کے طور پر آپ کا چہرہ گول ہے، دل کی شکل کا ہے، بیضوی ہے یا چوکور؟

اس کے علاوہ اگر آپ اپنی شکل کے بارے تذبذب کا شکار ہوں تو اپنے ہیئر ڈریسر سے پوچھ سکتے ہیں، کیونکہ بالوں کے اسٹائلسٹ کو اکثر اس بارے میں مشورہ دینے کی تربیت دی جاتی ہے۔

گول چہرہ

اگر آپ کا چہرہ گول ہے اور سادگی پسند ہیں تو اپنے بالوں کو سیدھا یا اپنے چہرے کے ساتھ لہراتا رکھیں۔

عام طور پر گول چہرے کے ساتھ لمبے بال بہترین ہوتے ہیں، اپنے کانوں کے ارد گرد بہت زیادہ بال رکھنے سے گریز کرنا بہتر ہے اور کان کی لمبائی والے بالوں کا انداز شاید آپ کے مطابق نہیں ہوگا، کیونکہ اس سے آپ کا چہرہ اور بھی گول نظر آئے گا۔

دل کی شکل والا چہرہ

دل کی شکل کے چہرے والے لوگوں کی اکثر پیشانی چوڑی اور تھوڑی تنگ ہوتی ہے۔

بہت سے ہیئر اسٹائل اس شکل کے مطابق ہوتے ہیں، آپ کے سر کے اوپر بہت زیادہ بالوں کا حجم اچھا ہے، کیونکہ یہ آپ کے چہرے کو مثبت انداز میں ابھارتا ہے۔ یہاں تک کہ آپ بولڈ ہیئر اسٹائل کی جانب بھی جا سکتے ہیں۔

بیضوی چہرہ

بہت سے مختلف بالوں کے انداز بھی بیضوی (اوول) چہرے کے مطابق ہوتے ہیں۔ اس چہرے کی شکل والے لوگوں کی عام طور پر بالوں کی لکیر تھوڑی گول ہوتی ہے، درمیانی لمبائی والے ہیئر اسٹائل بیضوی چہرے کے ساتھ بہترین نظر آتے ہیں، چھوٹے بال کٹوانے سے گریز کرنا بہتر ہے، کیونکہ یہ آپ کے سر کے اوپری حصے کو واضح کرتا ہے اور اس سے آپ کا چہرہ اور بھی لمبا نظر آتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ ذیل میں موجود تصویر سے آئیڈیا لے سکتے ہیں۔

Hair Styles

Oval Shape Face

Square Shape Face

Round Face Shape