اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اورفلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نےلڑکےکی لاش کواسپتال سے قبضے میں لےلیا
شائع 26 جنوری 2023 08:53am
تصویر- روئٹرز
تصویر- روئٹرز

اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیاہے۔

سترہ سالہ محمد علی کو یروشلم کے پناہ گزین کیمپ میں سر پر گولی ماری گئی۔

اسرائیلی قابض فوج نے لڑکے کی لاش کو اسپتال سے قبضے میں لے لیا۔

مشرقی یروشلم میں شہید فلسطینی اودے تمیمی کا گھر بھی مسمار کردیا گیا۔

صیہونی فورسز کے ہاتھوں رواں ماہ پانچ بچوں سمیت بیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Israel