Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

تاندہ جھیل واقعہ: ڈوبنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 52 ہوگئی

آج ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 20 لاشیں نکال لی گئیں
شائع 31 جنوری 2023 12:20pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

کوہاٹ تاندہ جھیل میں ڈوبنے والے 52 بچوں کی لاشیں نکال کی گئی ہیں۔

2روز قبل کوہاٹ تاندہ جھیل میں کشتی کے الٹ جانے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا،جس میں مقامی مدرسہ میر باش خیل کے طلباء سوار تھے ۔

2روز گزر جانے کے باوجود مکمل لاشیں جھیل سے نہ نکل پائیں، آج ریسکیو آپریشن کے دوران تاندہ جھیل سے مزید 20 لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد ڈوبنے والے بچوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔

کوہاٹ تاندہ جھیل میں آج تیسرے روز بھی طلباء کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، آپریشن پاک آرمی کے زیر نگرانی کیا جارہا ہے ۔

ریسکیو 1122 ، پاک آرمی اور مقامی غوطہ خوروں نے آپریشن میں حصہ لئے رکھا ہے ۔

آپریشن ترجمان کے مطابق جلد تمام ڈوبے طلباء کی لاشیں نکال لی جائیں گی ۔

KOHAT

boat

tanda lake