Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی: فلم شوٹنگ کے دوران عملے پر حملے کا مقدمہ درج، 3 ملزمان گرفتار

کچھ مسلح لوگوں نے شوٹ کے دوران آکر حراساں کیا، اداکارہ حرا مانی
اپ ڈیٹ 07 فروری 2023 01:12am

تین ہٹی کے قریب فلم کی شوٹنگ کے دوران جھگڑے کے واقعہ کا مقدمہ جمشید کواٹر تھانے میں درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

فلمساز نبیل قریشی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ان کے عملے پر شوٹنگ کے دوران حملہ کرکے لوٹ مار کی گئی ۔

نبیل قریشی نے آج نیوز کو بتایا کہ پی آئی بی کالونی میں کرائے کے مکان میں شوٹنگ کر رہے تھے، اس دوران علاقہ مقین کا مالک مکان سے جھگڑا ہوا جس کے بعد 40 سے 50 افراد ہمارے عملے پر حملہ آور ہوگئے جس کے نتیجے میں ہمارے پانچ لوگ زخمی ہوئے۔

فلسماز کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں نے اداکاروں کو ایک گھنٹے تک کمرے میں بند رکھا، عملے کی خواتین کو ہراساں کیا اور ہمارے موبائل بھی چھین لئے۔

واقعہ کےبعد معرف اداکار مانی بھی جمشید کواٹرتھانے پہنچے اس موقع پر آج نیوز سے گفتگو میں اداکار مانی نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کچھ لوگ گھر میں گھسے اور شوٹنگ ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہ جمشید کوارٹر کے گھر کے اندر فلم“ساجد محل“ کی شوٹنگ جاری تھی۔

چند روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھی کہ اداکارہ حرامانی ، مانی اور گل رعنا آن لائن پلیٹ فارم کیلئے بنائی جانے والی ہارر کامیڈی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جس کی ہدایت کاری نبیل قریشی دینگے ۔

دوسری جانب پولیس کا معاملے پر کہنا ہے کہ واقعہ جمشید روڈ نوری بابا مزار کے قریب واقعہ پیش آیا، جہاں اداکارہ حرا مانی اور مانی فلم کی عکس بندی میں مصروف تھے۔

پولیس کے مطابق شوٹنگ کے دوران اہل علاقہ نے شور مچانے پر اعتراض کیا جب کہ الزام لگایا کے محلے کی خواتین کی بغیر اجازت کے ویڈیو بنائی جارہی ہے جس پر عملے اور علاقہ مکینوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

پولیس واقع کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فلم شوٹ کے دوران عملے پرتشدد کےالزام میں تین افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پہنچیں اور صورتحال کو کنٹرول کیا، البتہ ابتدائی طور پر لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے۔

واقعہ پر اداکارہ ماہرہ خان سمیت دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔

karachi

hira mani

nabeel qureshi