Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے پراسٹاک مارکیٹ گر گئی

کاروبارشروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 575 پوائنٹس کی کمی
اپ ڈیٹ 10 فروری 2023 03:44pm

آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج کھلتے ہی منفی رجحان دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان جاری ہے۔

سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث 100انڈیکس میں 750 پوائنٹس کمی ہوگئی،100انڈیکس 41 ہزار 690 پرآگیا۔

اس سے قبل صبح کاروبارشروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 575 پوائنٹس گرگئے۔

اس کمی کے بعد 100 انڈیکس41 ہزار888 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے تمام شرائط پر اتفاق نہ ہونے کے باعث اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مزید وقت مانگتے ہوئے حکومت کو معاشی اور اقتصادی پالیسیوں کا پلندہ تھمادیا ہے۔

اسٹاف لیول معاہدہ واشنگٹن سے منظوری کے بعد ہوگا۔ آئی ایم ایف نے اپنے مشن کے دورہ پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

IMF

pakistan stock exchange

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div