Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور 97 لاء افسروں کی برطرفیاں درست قرار

حمزہ شہباز دور کے 19 لاء افسروں کی تقرریاں بھی غیر قانونی قرار
شائع 14 فروری 2023 03:05pm
لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور 97 لاء افسروں کی برطرفیوں کو درست قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی فل بینچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاء افسروں کی برطرفی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

لارجر بینچ کے 4 ججوں نے درخواستوں کو جزوی منظور کرلیا، 4 ججوں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور 97 لاء افسروں کی برطرفیوں کو درست قرار دے دیا۔

عدالت نے حمزہ شہباز دور کے 19 لاء افسروں کی تقرریاں بھی غیر قانونی قرار دے دیں۔ جسٹس عاصم حفیظ نے فیصلے سے اختلاف کیا ۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Lahore High Court

Law Officers

advocate general punajb

ahmad owais

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div