بے نظیر انکم سپورٹ فراڈ: دو سالہ بچے کا نام کیس سے خارج کرنے کی استدعا
ملزمان نے تین تھمب امپریشن استعمال کرکے 21 ہزار نکالے۔
پچھلی سماعت میں دوسالہ بچے کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فراڈ کیس میں نامزد کرنے کے بعد پولیس نے آج کیس کا عبوری چالان جوڈیشل میجسٹریٹ غربی کی عدالت میں جمع کرادیا۔
پولیس نے دو سالہ بچے فیاض شاہ سمیت چار ملزمان کے نام کیس سے خارج کرنے کی سفارش کردی۔
دو سالہ فیاض کے علاوہ دیگر ملزمان جنہیں کیس سے خارج کرنے کی سفارش کی گئی ان میں زین، سلیمان اور ابرار شامل ہیں۔
چالان کے مطابق 11 جنوری کو مسان چوک اے ٹی ایم سے ملزم شہریار کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے دوست ارسلان نے تین تھمب امپریشن استعمال کرکے 21 ہزار نکالے ہیں، ملزم ارسلان رقم لے کر فرار ہوگیا۔
Fraud
Benazir Income Support
مزید خبریں
آزاد کشمیر میں آج بھی ہڑتال، صدر نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، وزیر اعظم نے رپورٹ مانگ لی
آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا
تاجر دوست اسکیم کا ہدف 30 لاکھ، اب تک صرف 75 دکان داروں کی رجسٹریشن
حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ: اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ
سانحہ 12 مئی کو 17 برس بیت گئے، متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر
لاہور، جھگڑے کے زخمی ہونے والے ٹریفک وارڈن نے دم توڑ دیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.