Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بے نظیر انکم سپورٹ فراڈ: دو سالہ بچے کا نام کیس سے خارج کرنے کی استدعا

ملزمان نے تین تھمب امپریشن استعمال کرکے 21 ہزار نکالے۔
شائع 14 فروری 2023 08:05pm

پچھلی سماعت میں دوسالہ بچے کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فراڈ کیس میں نامزد کرنے کے بعد پولیس نے آج کیس کا عبوری چالان جوڈیشل میجسٹریٹ غربی کی عدالت میں جمع کرادیا۔

پولیس نے دو سالہ بچے فیاض شاہ سمیت چار ملزمان کے نام کیس سے خارج کرنے کی سفارش کردی۔

دو سالہ فیاض کے علاوہ دیگر ملزمان جنہیں کیس سے خارج کرنے کی سفارش کی گئی ان میں زین، سلیمان اور ابرار شامل ہیں۔

چالان کے مطابق 11 جنوری کو مسان چوک اے ٹی ایم سے ملزم شہریار کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے دوست ارسلان نے تین تھمب امپریشن استعمال کرکے 21 ہزار نکالے ہیں، ملزم ارسلان رقم لے کر فرار ہوگیا۔

Fraud

Benazir Income Support

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div