Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کردی

ملزمہ کی ضمانت نامناسب ویڈیو وائرل کرنےکے کیس میں کل منظور ہوئی تھی
شائع 16 فروری 2023 03:45pm

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی ضمانت کی رقم 20 لاکھ سےکم کرکے5 لاکھ روپے کردی ۔

سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کرنےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نےدانیا شاہ کی والدہ سےاستفسار کیا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں،جس پر انھوں نےکہا کہ ان کےپاس کچھ نہیں ہے۔

معززجج نےدانیا شاہ کی والدہ سے کہا کہ آپ کے اکاونٹ سے پیسوں کی ٹرانزیکشن تو ہوئی ہے،سچ بتائیں کتنے پیسے ہیں اۤپ کے پاس۔عدالتی استفسار پر دانیہ شاہ کی والدہ نےکہا کہ داماد بینک میں ہے چیک بک بھی اس کے پاس ہے۔

عدالت عالیہ نے ضمانت کی رقم 20 لاکھ سےکم کرکے5 لاکھ روپے کردی۔

ڈاکٹرعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے14فروری کو دانیہ شاہ کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

تحریری حکم نامے میں 20 لاکھ روپےکےعوض ضمانت منظورکرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ دانیہ شاہ کا انٹرویو کرنے والا شخص اور کیمرہ مین اس واقعہ کے 2 گواہ ہیں، ماتحت عدالت دونوں گواہوں کے بیان کی روشنی میں بہتر فیصلہ کرسکتی ہے۔

دانیہ شاہ کی گرفتاری پرعامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا ردعمل

تحریری حکم نامے میں عدالت نے دانیہ شاہ کو انٹرویو ، سوشل میڈیا پر بیانات دینے اور براہ راست یا کسی بھی طریقے سے کیس کے گواہوں سے رابطہ کرنے سے روک دیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ اگر ملزمہ نے ضمانت کا غلط فائدہ اٹھایا تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔ دانیہ شاہ پر الزامات کے حوالے سے ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے گی۔

عامر لیاقت حسین مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے مرحوم شوہر کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

Aamir Liaquat Hussain

Dania Shah