Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

محکمہ انسداد تجاوزات کراچی کا ڈسٹرکٹ ایسٹ، سینٹرل میں گرینڈ آپریشن، پتھاروں اور کیبنز کا صفایا

تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پرکیا جائے گا، کے ایم سی
شائع 17 فروری 2023 02:16pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

کراچی میں محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایسٹ اورسینٹرل میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں پر قائم پتھارے، کیبنز اور ٹھیلوں سمیت دیگر تجاوزات ہٹا دیئے۔

سینئر ڈائریکٹرعمران راجپوت نے کہا کہ نشترروڈ سے پر پتھارے، کیبنز، تھیلے ہٹا دیے گئے جبکہ کارروائی فیڈرل بی ایریا کے بلاک 16،17،19 اور 20 میں کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کا خاتمہ کیا جس دوران پنچر کے کیبنز، اسٹالز اور پتھارے ضبط کر لیے گئے ہیں۔

سینئرڈائریکٹرکے ایم سی کے مطابق آپریشن میں کے ایم سی عملے کو پولیس کی مدد حاصل تھی جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پرکیا جائے گا۔

kmc

karachi

Encroachment

Anti Encroachment Department

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div