ایم کیو ایم کا ضمنی انتخابات سے دستبرداری کا امکان

ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی، ذرائع
شائع 17 فروری 2023 06:03pm
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تجویز پیش کی جائے گی۔ فوٹو — فائل
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تجویز پیش کی جائے گی۔ فوٹو — فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کا قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے دستبرداری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تجویز پر ایم کیو ایم کی آج ایک اور اہم بیٹھک لگے گی جس میں ضمنی انتخابات سے دستبردار ہونے کے حوالے سے پارٹی کے ڈپٹی کنوینئر مشاورت کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تجویز پیش کی جائے گی کیونکہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیوایم کو سندھ کابینہ میں شمولیت کی دعوت جب کہ پی ڈی ایم نے اپنی اتحادی جماعت کو ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔

PDM

karachi

PPP

by election

MQM Pakistan

kamran tessori