Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تیسری شکست، لاہور قلندرز نے 63 رنز سے میچ جیت لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 135 رنز بنا سکی
شائع 21 فروری 2023 10:54pm
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے 10ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے ہرا دیا۔

نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس میں لاہور کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 135 رنز بنا سکی۔

لاہور قلندرز کی اننگز

لاہور کے وکٹ کیپر بلے باز شئی ہوپ نے پانچ چوکوں اور ایک چکھے کی مدد سے 47 رنز بنائے، زمبابوے کے آل راونڈر سکندر رضا نے 16 گیندوں پر 32 اور نوجوان بیٹر مرزا طاہر بیگ 31 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔

بولنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے زیادہ کامیابی نہیں سمیٹی گئی، وڈیئن اسمتھ اور قیص احمد دو، دو اجب کہ محمد نواز، محمد حسنین ایک، ایک کھلاڑی کو پویلیئن کی راہ دکھا سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز

میچ کی دوسری اننگز میں کوئٹہجیسن رائے 48، محمد حفیظ 25 اور کپتان سرفراز احمد نے ناقابل شکست 16 بنائے۔

بولنگ میں لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے تین، تین جب کہ راشد خان اور سکندر رجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Quetta gladiators

karachi

Lahore Qalandars

PSL8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div