Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

الحمرا آرٹ کونسل میں 10واں لاہور لٹریری فیسٹیول جاری

لاہور لٹریری فیسٹیول اتوار تک جاری رہےگا
شائع 25 فروری 2023 12:02am

** لاہور لٹریری فیسٹول تین روزہ تک جاری رہے گا جس میں علم وادب، آرٹ، تھیٹر اور فلم سے وابستہ ملکی و غیر ملکی شخصیات شرکت کر رہی ہیں**

لاہور لٹریری فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور غیر ملکی سفارتکار بھی شریک ہوئے۔

دو ہزار اکیس کا لٹریچر میں نوبل انعام جیتنے والے عبدالرزاق گرناہ نے اپنا پیپر اوشی اینٹک جرنیز پڑھا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

ادب اور آرٹ سے وابستہ شخصیات کا کہنا تھا کہ لاہور لٹریری فیسٹیول کو ٹرینڈ سیٹر کہا جاسکتا ہے جسکی پیروی میں فیض فیسٹیول سمیت دیگر ادبی میلوں کے انعقاد کی راہ ہموار ہوئی۔

فیسٹیول میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس نوجوان نسل کو ادب اور کتاب کے قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔۔

پہلے روز کے سیشنز میں فلم، ادب اور آرٹ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے شعبوں کے تجربات بیان کیے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی فلم ڈائریکٹر جمیل دہلوی کی فلم بھی دکھائی گئی۔

Lahore Literary Festival

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div