کراچی :پولیس کی فائرنگ سے دو مبینہ دہشتگرد ہلاک
موچکو:کراچی کے علاقے موچکو میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ گارڈن سے پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق موچکو میں سرچ آپر یشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک گینگ وار بابالاڈلا گروپ کا کمانڈر تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مارے گئے ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دستی بم حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان سے اسلحہ بھی قبضے میں لیاگیا۔ گارڈن پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
دوسری جانب داود چورنگی کے قریب ایکسائز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں کچی شراب برآمد کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل نہ لائی جاسکی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔