Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید گرا دی، آؤٹ لُک مستحکم

پاکستان کی زر مبادلہ قلت اور بیرونی صورتحال سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھا ہے، موڈیز
شائع 28 فروری 2023 10:11pm
پاکستان کو فنڈز تک رسائی کے امکانات ہیں۔ فوٹو — فائل
پاکستان کو فنڈز تک رسائی کے امکانات ہیں۔ فوٹو — فائل

معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی قرض لینے کی ریٹنگ ایک بار پھر گرا دی۔

اعلامیے کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے قرض لینے کی ریٹنگ سی اے اے ون سے کم کرکے سی اے اے تھری کردی ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کی زر مبادلہ قلت اور بیرونی صورتحال سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی روپے اور غیرملکی کرنسی میں قرض لینے کی ریٹنگ کم کی گئی ہے۔

موڈیز نے سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام ریٹنگ (پی) سی ڈبل اے ون سے کم کرکے (پی)سی ڈبل اے تھری کردی ہے تاہم موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم رکھا ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فنڈز تک رسائی کے امکانات ہیں، اسی لیے آؤٹ لک مستحکم ہے۔

pakistan economy

Moody's

default

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div