کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
شائع 01 مارچ 2023 01:02pm
تصویر/ ٹوئٹر
تصویر/ ٹوئٹر

شہرقائد میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز میں کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور آج ہوا میں نمی کا تناسب نوے فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 18 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

karachi

karachi weather

Met Office