Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

فرح خان گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایف آئی اے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کر چکا، تفتیشی افسر
شائع 03 مارچ 2023 04:02pm

عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح خان عرف گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

لاہور کی ضلع کچہری عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان (گوگی) کے خلاف درج ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

تفتیشی افسر نے شامل تفتیش نہ ہونے پر فرح خان کے خلاف درخواست دائر کی، اور مؤقف پیش کیا کہ ایف آئی اے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرچکا ہے، طلبی اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمہ شامل تفتیش نہ ہوئی، ایف آئی اے نے فرح خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

فرح گوگی کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرلیا، اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے فرح خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

فرح گوگی کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور نے 28 فروری کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق فرح گوگی کے خلاف کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، سابقہ دور میں فرح گوگی تبادلوں کے عوض رشوت لیتی رہی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فرح گوگی نے 2021 میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں غیر قانونی 10 ایکڑ اراضی اپنی کمپنی المعیز ڈیریز اینڈ فوڈز کے نام پر الاٹ کرائی۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ فرح خان نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں 60 کروڑ روپے کی اراضی صرف 8 کروڑ میں الاٹ کرائی تھی۔

FIA

farha gogi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div